تھریشرز اورپاورلومزکی پیداوارمیں کمی

بدھ 20 جنوری 2021 13:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2021ء) ملک میں گندم کی گہائی کیلئے استعمال ہونے والے تھریشرز اورپاورلومزکی پیداوارمیں جاری مالی سال کے دوران کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جولائی سے لیکرنومبر2020 تک کی مدت میں ملک میںتھریشرز کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر28.57 اورسالانہ بنیادوں پر55.65 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

اسی طرح پاورلومز کی پیداوارمیں ماہانہ بنیادوں پر34.15 اورسالانہ بنیادوں پر40.10 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔جولائی سے لیکرنومبر2020 تک کی مدت میں 51 یونٹ وہیٹ تھریشرز کی پیداوارحاصل ہوئی ،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں یہ تعداد151 یونٹ تھی۔ نومبر2020 میں ملک میں 10یونٹ وہیٹ تھریشرز کی پیداوارحاصل ہوئی ، نومبر2019 میں یہ تعداد14 یونٹ تھی۔

(جاری ہے)

اسی طرح مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں پاورلومز کے 118 یونٹس کی پیداوارحاصل ہوئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 40.10 فیصد کم ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاورلومزکے 197 یونٹس پیداوارحاصل ہوئی تھی۔نومبر2020 میں ملک میں 27 یونٹس پاورلومز کی پیداوارہوئی ، نومبر2019 میں یہ تعداد 41 یونٹ تھی۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں مجموعی طورپر7.41 فیصد جبکہ نومبر2020 میں 14.46 فیصدکانمایاں اضافہ ہواہے۔

متعلقہ عنوان :