جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے 13 دسمبر سے جاری سخت لاک ڈاؤن میں 14 فروری تک اضافہ کرنے کا اعلان کردیا

منگل کو رات گئے جرمن چانسلر انگیلا میرکل، مئیر برلن مائیکل مولیئر سمت وفاقی وزراء کے ساتھ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ھوئے لاک ڈاؤن مین اضافے کرنے کا اعلان کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 جنوری 2021 13:48

جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،مطیع اللہ) منگل کو رات گئے جرمن چانسلر انگیلا میرکل، مئیر برلن مائیکل مولیئر سمت وفاقی وزراء کے ساتھ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ھوئے لاک ڈاؤن مین اضافے کرنے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جرمن آرمی کے مختلف شعبوں سے وابستہ دس ہزار اہلکاروں کو بزرگوں ، معذور افراد اور نرسنگ و اسپتالوں میں اپنے مدد تعنیات کیا گیا ہیں ۔

انجیلا میرکل نے کہا کہ رابرٹ کوچ انسٹیوٹ نے کورونا وائرس کے کسیز میں کمی کا خوش آئند جبکہ گزشتہ چند ایام میں کورونا وائرس سے اموات کو تشویشناک قرار دیتے ھوئے لاک ڈاؤن کو بڑھانے کا فیصلہ کیا ، انہوں نے کہاکہ مختلف پابندیاں برقرار رہی گی جیسے کہ عبادت گاہوں کو مخصوص تعداد کے ساتھ اجازت ھوگی، اسکولز بند رہینگے گھرکے افراد کے علاوہ کوئی اجتماعی پارٹی پر مدعو نہیں ھوگ جبکہ کاروباری مرکز مراکز بند رہینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں نئے وائرس کے انکشاف نے ہمیں مزید سختیاں برتنے ہر مجبور کیا تاہم ابھی جرمنی اس کے شواہد نہیں پورے یورپ میں مختلف ممالک نے لاک ڈاؤن میں اضافہ کیا ھے ہمارے پڑوسی ممالک بھی احتیاط برتنے میں کوشاں ہیں ۔ انہوں نے کہا غیر ضروری سفر سے اجتناب کرے بارڈرز کنٹرول، جرمنی کے اندر ریاستوں میں غیر ضروری سفر پر کنٹرول ھوگا تاکہ اس وناء کو روکنے میں کامیابی ملے ۔ انہوں کہاکہ کورونا ویکسینیشن کا عمل ہر شہر میں جاری ہیں شہری پبلک ٹرانسپورٹ کو غیر ضروری استعمال سے اجتناب کرے تاکہ کورونا وائرس پھیلاؤ کو کنٹرول کرنے میں اسانی ھو، مئیر برلن موئیکل مولیر نے کہاکہ برلن میں ویکسنشن کا۔عمل جاری ہیں