تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انصر ابدالی کا گوڑا بلیال میں ڈھیرہ درجنوں جیالے اور متوالے انصر ابدالی کے کھلاڑی بن گئے

بدھ 20 جنوری 2021 14:17

ڈونگی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما انصر ابدالی کا گوڑا بلیال میں ڈھیرہ درجنوں جیالے اور متوالے انصر ابدالی کے کھلاڑی بن گئے گوڑا بلیال سے درجنوں خاندانوں پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو چھوڑ کر عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے جھنڈے تلے انصر ابدالی کی قیادت میں تحریک انصاف میں شامل ہوگئے انصر ابدالی جب گوڑہ بلیال پہنچے تو اہلیان گوڑہ نے انصرابدالی کا شاندار استقبال کیا انصرابدالی زندہ باد، ابدالی قدم بڑھائو ہم تمارے ساتھ ہیں جیسے زبردست نعروں کی گونج میں انصر ابدالی کو پنڈال میں لایا گیا اس سلسلہ میں حاجی محمد رفیق کی رہائشگاہ پر ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیاگیا جسکی سعادت الیان قدیر نے حاصل کی نعت رسول مقبول کی سعادت آفتاب حسین نے حاصل کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض چوہدری سبیل خان نے انجام دیئے تقریب میںمحمد رفیقِ ،شفیق یاسر، غفار ساگر، حمزہ حسین، ارسلان ساگر،شمریز حسین،رفتاج حسین،واجد حسین، محمد تاج،حبیب الرحمان، حاجی محمد اسحاق صاحب، محمد شمریز،حاجی محمد اختر، محمد یوسف بھٹی، محمود بھٹی،عدنان جانی، مبین رضا، حاجی داؤد، محمد شبیر،محمد عارف، عبدالمالک شاہین، اسماعیل چوہدری،ابرار احمد بھٹی،محمد اسحاق، اور دیگر درجنوں افراد نے اپنے کنبے قبیلے سمیت انصر ابدالی کی حمایت کا اعلان کر دیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما انصر ابدالی نے شامل والے تمام افراد کو خوش آمدید کہا اور شاندار استقبال پر شکریہ ادا کیا انصرابدالی نے کہاکہ آپ لوگ جو امیدیں لیکر تحریک انصاف میں شامل ہوئے انشاء اللہ اپکو مایوس نہیں کروں گا انصر ابدالی نے ہیلتھ کارڈ کی فراہمی پر ایک مرتبہ پھر قائد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ الیکشن میں کامیابی کے بعد اپکو صحت اور روزگار کی فکروں سے بھی آزاد کریں گے آپکے تمام مسائل آپکی دہلیز پر حل کریں گے حاجی چوہدری محمد کالا مرحوم حاجی لالہ محمد عالم مرحوم کا آج پھر مجھے بہت دکھ ہو رہا ہے اگر آج یہ دو شخصیات زندہ ہوتی تو میری سیاسی پوزیشن اور زیادہ مستحکم ہوتی ہمارے حلقے اور قبیلے کے بڑے سیاسی نام جو اس وقت کے سیاسی حالات واقعات کی وجہ سے اپنے قائد بیرسٹر سلطان محمود سے دور ہوئے انکے دل آج بھی بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے ساتھ دھڑکتے ہیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے تمام ساتھیوں کو پارٹی میں واپس لائیں گے میں اس لئے سیاسی میدان عمل میں ہوں اس بار تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ہر اندرونی اور بیرونی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں شامل ہونے والے تمام لوگوں کو یقین دلاتا ہوں میرے ساتھ شامل ہونے والے کسی بھی کارکن کی طرف کسی نے آنکھ اٹھا کر بھی دیکھا تو آنکھیں پھوڑ دوں گا میری آنکھیں سب دیکھتی اور کان سب سنتے ہیں میں بولتا نہیں لیکن اس کو میری کمزوری نہ سمجھا جائے تقریب سے صدر تحریک انصاف کھوئی رٹہ راجہ سکندر حیات خان ایڈووکیٹ، ممبر چوہدری ریاض ،چوہدری، محفوظ چھٹہ،،چوہدری معروف، حاجی رشید، چوہدری شفیق بائیں تھلوی،قاضی اسد تبسم ، افتخار مقدم چوہدری،چوہدری کامران عارف کونسلر انجمن تاجراں کھوئیرٹہ، رئیس چوہدری، چوہدری عدنان ایڈووکیٹ، چوہدری عتیق اصم، چوہدری وقاص رازاق، حسیب عزیز، حاجی آصف طاہر،ماسٹر پرویز صاحب، حامد خان ودیگر دیگر نے بھی خطاب کیا مقررین نے انصر ابدالی کی سیاسی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہاانصر ابدالی نے آخر میں انصرابدالی نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔