آزاد کشمیر میں 403معلمین قرآن سکیل 1 میں ہیں

دنیاوی تعلیم دینے والے سکیل 22 تک جا سکتے ہیں یہ قرآنی تعلیم دینے والوں کی بہت بڑی تذلیل ہے

بدھ 20 جنوری 2021 14:17

ڈونگی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) اس وقت پورے آزادکشمیر میں 403 معلمین القران پرائمری سکولز میں بچوں کو قرآنی تعلیم دے رہیں ہے جن کا سکیل 01 ہے سب سے مقدس کتاب قرآن کریم کی تعلیم دینے والوں کا سکیل 01 ہے اور دنیاوی تعلیم دینے والے سکیل 22 تک جا سکتے ہیں یہ قرآنی تعلیم دینے والوں کی بہت بڑی تذلیل ہے سکیل آپگریڈیشن کے حوالہ سے کئی مرتبہ حکومتی دروازے پر دستک دی گئی مگر پتہ چلا کہ حکومت کو قرآن پاک کی تعلیم دینے والوں سے کوئی سروکار نہیں یہی نہیں بلکہ 496 متاثرہ معلمین القرآن بھی در بدر کی ٹھو کریں کھا رہیں ہیں مگر حکمرانوں کی کوئی پرواہ نہیں آزادکشمیر بھر کے جملہ علمائے کرام وخطباء حضرات سے گزارش ہے کہ نماز جمعہ کے موقع پر اسی موضوع پر گفتگو فرمائی جائے اور ہر مذہبی اسٹیج سے آواز اٹھائی جائے قرآن سے محبت کرنے والا اس آواز کو ہر فورم پر اٹھائے گاوہ معزز تھے زمانے مسلماں ہوکرہم خوار ہوئے تارک قرآں ہو کران خیالات کا اظہارقاری محمد جاوید ضلعی صدر معلمین القرآن ضلع کوٹلی نے معلمین القرآن کے ہنگامی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ حکومتی نمائندے صرف ٹال مٹول سے کام لے رہیں ہیں عرصہ گیارہ سال سے معلمین القرآن کے مسائل التواء کا شکار ہیں دین کے ساتھ اور قرآن کے ساتھ حکومت کوکوئی دلچسپی نہیں لہذا علمائے کرام پر بھاری ذمداری عائد ہوتی ہے کہ ان مسائل کے لیے آواز اٹھائیں اور ہر فورم سے اس آواز کو اٹھایا جائے انہوں نے کہا کہ شنید میں آیا ہے کہ کچھ طاقتیں ایسی ہیں جو قرآنی تعلیم کو عام کرنے میں رکاوٹ ہیں جس وجہ سے قرآنی تعلیم دینے والوں سے نارواسلوک کیا جارہا ہے مگر مسلمان قرآن اور صاحب قرآن کی عزت، عظمت اور شان پر اپنا سب کچھ قربان کرنے سے دریغ نہیں کرسکتااجلاس میں ضلع بھر کے معلمین و متاثرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :