ْبھارت نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچائو کے لیے بھوٹان کو کوروناوائرس ویکسین فراہم کر دی

بدھ 20 جنوری 2021 14:49

ْبھارت نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچائو کے لیے بھوٹان کو کوروناوائرس ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) بھارت کی جانب سے بھوٹان کو عالمی وبا کوروناوائرس ویکسین کی 15 لیٹرخوراک فراہم کر دی گئی ہے۔بھارتی اخبار کے مطابق بھارت نے عالمی وبا کورونا وائرس سے بچائو کے لیے بھوٹان کو کوروناوائرس ویکسین فراہم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں 46 سالہ مریض کی مبینہ موت پر اہل خانہ کی جانب سے کورونا ویکسین کو موردِ الزام ٹھہرایا گیا تھا ۔

جس پر حکام کا کہنا تھا کہ مریض کی موت حرکتِ قلب بند ہونے سے ہوئی، موت کا کورونا ویکسین سے کوئی تعلق نہیں ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اہل خانہ کا الزام تھا کہ انجکشن کے بعد ہی مذکورہ مریض کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔مراد آباد کے اسپتال میں وارڈ بوائے کی ڈیوٹی کرنے والے مہیپال سنگھ کو 16 جنوری کو ضلعی اسپتال میں کورونا وائرس کا ٹیکہ لگایا گیا تھا

متعلقہ عنوان :