اینٹی نارکوٹکس فورس نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی

علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو آفس کے مشتبہ پارسل میں سے آئس منشیات برآمد

بدھ 20 جنوری 2021 14:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب نے بیرون ملک منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارگو آفس کے مشتبہ پارسل میں سے آئس منشیات برآمد کر لی گئی ۔

(جاری ہے)

برآمد ہونے والی منشیات کی قیمت لاکھوں روپے ہے۔ منشیات کو بڑی مہارت کے ساتھ سوٹ کیس میں چھپایا گیا تھا۔نوشہرہ کے رہائشی عتیق الرحمان کی جانب سے پارسل نیوزی لینڈ میں پیٹ سمتھ کے لئے بک کیا گیا تھا۔اینٹی نارکوٹکس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے۔