جی سی یو اولڈراوئینز یونین کے انتخابات 14 فروری کو ہونگے

بدھ 20 جنوری 2021 16:06

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اولڈ راوئینز یونین کے انتخابات کے شیڈول کا اعلان۔ 14 فروری 2021 کو یونیورسٹی میں الیکشن کا انعقادکیاجائے گا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے چیئرمین ریڈ کریسنٹ سوسائٹی اور سابق جج لاہور ہائی کورٹ جسٹس (ر) شیخ احمد فاروق کی سربراہی میں چار رکنی الیکشن کمیشن تشکیل دے دیا۔ ڈین فیکلٹی آف لینگوئچز، اسلامک اینڈ اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر سلطان شاہ، ڈین فیکلٹی آف کیمسٹری اینڈ لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر احمد عدنان اور ڈائریکٹر انٹرمیڈیٹ سٹڈیز محمد صدیق اعوان بھی کمیشن کے ممبر ہیں۔