اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا یہودی آباد کاری روکنے کا مطالبہ

یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع کے نتیجے میں آزاد خو مختار فلسطینی مملکت کے قیام کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے،بیان

بدھ 20 جنوری 2021 16:54

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی حکومت کی طرف سے یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 800 گھروں کی تعمیر کے اعلان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیل سے یہ تعمیرات روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق گذشتہ روز ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان نے کہا کہ انتونیو گوٹیرس نے سنہ 1967 کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم کردہ یہودی کالونیوں میں نئی آباد کاری کی مذمت کرتے ہوئے انہیں غیرقانونی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ۔

گوٹیرس کا کہنا تھا کہ مقبوضہ عرب علاقوں میں یک طرفہ طور پر اسرائیلی آباد کاری فریقین کیدرمیان امن بات چیت کے امکانات کے لیے خطرے کا باعث اور فلسطینی قوم کے حق خود ارایت اور ان کے مستقبل کیلیے ہونے والی کوششوں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔ یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع کے نتیجے میں آزاد خو مختار فلسطینی مملکت کیقیام کی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے۔انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ فلسطین میںیہودی آباد کاری اور تعمیرات روکنے کے ساھ ساتھ تنازع کے دو ریاستی حل، منصفانہ اور دیر پا امن کے قیام کے لیے اقدامات کریں۔