اسرائیل کا غزہ کی پٹی سے راکٹ حملے کا دعوی

راکٹ ایک کھلے علاقے میں گرا ہے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ترجمان اسرائیلی فوج

بدھ 20 جنوری 2021 16:54

مقبوضہ غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے ایک راکٹ داغا گیا جو ناحل عوزکے مقام پر ایک کھلے میدان میں جا گرا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہاکہ غزہ سے اسرائیل پر داغے گئے راکٹ کی شناخت کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

راکٹ حملے کے بعد علاقے میں خطرے کے سائرن بجائے گئے تاہم یہ راکٹ ایک کھلے علاقے میں گرا ہے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ادھر اسرائیلی اخبارنے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غزہ کی پٹی سے داغا گیا ایک راکٹ غزہ کے قریب ایک یہودی کالونی میں گرا ہے تاہم اس موقعے پر کسی قسم کے خطرے کے سائرن نہیں بجائے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ راکٹ حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔