اسرائیل کی ریمون جیل میں مزید 15 فلسطینی قیدی کرونا کا شکار

اسرائیلی جیل حکام قیدیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں ٹال مٹول اور دانستہ غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں،کلب برائے اسیران

بدھ 20 جنوری 2021 16:54

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں میں کرونا کی وبا کے پھیلائو میں مزید اضافہ سامنے آیا ہے۔اسرائیل کی ریمون جیل میں مزید 15 فلسطینی اس وبا کا شکار ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی جیلوںمیں قیدیوں کے حقوق پرنظر رکھنے والے ادارے کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی ریمون جیل میں مزید 15 فلسطینی قیدی کرونا کا شکار ہوگئے جس کے بعد رواں جنوری میں اب تک 53 اور گذشتہ ایک سال کے دوران کرونا سے متاثرہ قیدیوںکی تعداد 265 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

کلب برائے اسیران کے مطابق ریمون جیل کے وارڈ 2اور6میں قید فلسطینی شکار ہوئے جبکہ اس سے قبل جیل کے وارڈ ایک، تین اور 4 میں کرونا کے پانچ اور سات اسیران اس کا شکار ہوئے تھے۔ اس جیل میں قید فلسطینیوں کی کل تعداد 650 ہے۔کلب برائے اسیران کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جیل ریمون کے تمام وارڈز میں قیدیوں کے کرونا ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔ اسرائیلی جیل انتظامیہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز قیدیوں کو کرونا ویکسین لگائے جانے کا عمل روک دیا گیا ہے۔کلب برائے اسیران کے مطابق اسرائیلی جیل حکام قیدیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں ٹال مٹول اور دانستہ غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :