آلودگی میں کمی سے سالانہ پچاس ہزار اموات سے بچا جا سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت

بدھ 20 جنوری 2021 16:54

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) عالمی ادارہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اگر فضائی آلودگی میں کمی کی جائے اور ادارے کی جانب سے مقرر کردہ حدود کے اندر رکھا جائے، تو یورپ میں سالانہ پچاس ہزار اموات سے بچا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈبلیو ایچ اونے بتایاکہ ہوا میں PM2.5 کی مقدار دس ملی گرام فی مکعب میٹر کے اندر رہنی چاہیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہوا میں PM2.5 اور نائٹرس آکسائڈ کی مقدار محدود کرنے سے صرف یورپ میں سالانہ بنیادوں پر 51,213 قبل از وقت اموات سے بچا جا سکے گا۔ یہ امر اہم ہے کہ فضائی آلودگی دنیا بھر میں سالانہ بنیادوں پر سات ملین افراد کی موت کا باعث بنتی ہے۔

متعلقہ عنوان :