برطانیہ کا پورا گائوں لندن کے ایک فلیٹ کی قیمت میں فروخت کے لیے پیش

گائوں کے 16 گھر اور کاٹجزکے علاوہ درجنوں ایکڑ زرعی اراضی11لاکھ پائونڈ میں فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے،رپورٹ

بدھ 20 جنوری 2021 16:54

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) برطانیہ میں ویلز کی تاریخی اور مشہور کانٹی میں ایک پورے گاں کو حد درجہ معمولی رقم کے عوض فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ اس کی قیمت کے سبب یہ ڈیل مبصرین اور دل چسپی رکھنے والے حلقوں میں موضوع بحث بن گئی ہے۔ اس پیش کش نے کرونا کے سائے میں برطانیہ کی ریئل اسٹیٹ مارکیٹ پر بھی روشنی ڈالی ہے۔

اس وبا کے سبب کئی دہائیوں کا بدترین عالمی اقتصادی بحران دیکھا جا رہا ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق گائوں کے 16 گھر اور کاٹجزکے علاوہ درجنوں ایکڑ زرعی اراضی فروخت کے لیے پیش کی گئی ہے۔ اس کے مقابل مطلوبہ مجموعی رقم 11.15 لاکھ برطانوی پائونڈز (16 لاکھ امریکی ڈالر) بنتی ہے۔گائوں کی یہ جائیداد اور زرعی اراضی کو 4 برس سے زیادہ عرصہ پہلے مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

جون 2016 میں اس کی فروخت کے لیے درج کی گئی مطلوبہ قیمت 15 لاکھ پائونڈز تھی۔اس وقت کی مطلوبہ قیمت میں اب 3.5 لاکھ پانڈ سے زیادہ کی کمی آ چکی ہے۔ اس طرح پورے گاں کی قیمت لندن میں دو یا تین بیڈ روم کے چھوٹے سے فلیٹ کے مساوی ہے۔فروخت کے لیے پیش کیا جانے والا گائوںسحر انگیز دیہی علاقوں کے بیچ واقع ہے۔ گاں کی سرسبز و شاداب اراضی، اطراف میں موجود جنگل اور پہاڑی سلسلہ اسے چہل قدمی، پہاڑی چڑھائی، سائیکلنگ، پرندوں کی نگرانی اور مچھلی کے شکار کے لیے ایک مثالی جگہ بنا دیتا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ گاں کو سیاحت کی خطوط پر استوار کیا جا سکتا ہے۔