امریکی فوج دنیا کی طاقتورترین قرار،روس دوسرے،چین تیسرے نمبر پر

پاکستان کا دسواں نمبر ،سعودی عرب دنیا کی 17ویں اور عرب ممالک کی دوسری طاقت ور فوج قرار

بدھ 20 جنوری 2021 16:58

امریکی فوج دنیا کی طاقتورترین قرار،روس دوسرے،چین تیسرے نمبر پر
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) مسلح افواج کی طاقت کے اعتبار سے جاری ہونے والی ایک تازہ رپورٹ میں سعودی عرب کی فوج دنیا کی 17 ویں بڑی اور عرب ممالک کی دوسری بڑی فوج قرار دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گلوبل پاورزکی ویب سائٹ کے ذریعہ جاری کردہ دنیا کے طاقتور ترین افواج کی فہرست میں سعودی عرب کیوکو 2021 کی فوجی طاقت کی درجہ بندی میں دنیا میں 17 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی فوج مصری فوج کے بعد عرب دنیا کی دوسری اور خلیجی ممالک کی پہلی بڑی افواج قرار دی گئی ہے۔ اس طرح سعودی عرب نے فوجی طاقت کے اعتبار سے اسرائیلی فوج کو پیچھے چھوڑتے ہوئے مشرق وسطی کے خطے میں چوتھا نمبر حاصل کیاہے جب کہ اسرائیل کا مشرق وسطی میں فوجی لحاظ سے چوتھا نمبر ہے۔امریکا بدستور دنیا کی سب سے طاقتور فوج کے مقام پر قائم ہے۔ روس دوسرے نمبر پر اور چین تیسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت چوتھے اور جاپان پانچویں نمبر پر ہیں۔ رینکنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کو دنیا کی دسویں طاقت ور فوج قرار دیا گیا ہے۔اس فہرست میں بھوٹان ، لائبیریا ، صومالیہ ، سیرا لیون ، سرینام اور شمالی مقدونیہ آخری درجے میں شامل ہیں۔