نیب سے سزا یافتہ اور راشی افسر نے کرمنلز کے ذریعے ادارے کو تباہ کردیا، رباب جعفری

بدھ 20 جنوری 2021 16:58

نیب سے سزا یافتہ اور راشی افسر نے کرمنلز کے ذریعے ادارے کو تباہ کردیا، ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) آفیسرز ایکشن کمیٹی کی نائب صدر اور کراچی کی صدر رباب جعفری اراکین کمیٹی محمداقبال اور شہریار نے کہا ہے کہ کے ایم سی میں لاقانونیت ، کرمنلز ، سزا یافتہ افراد کا راج ہے ۔ کرمنلز کے ذریعے بھتہ بازی کی جا رہی ہے۔ نیب سے سزا یافتہ اور راشی افسر نے کرمنلز کے ذریعے ادارے کو تباہ کردیا لیکن کوئی کاروائی کرنے والا نہیں ۔

سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرنے میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مکمل ناکام ہیں۔ ایک ماہ اکیس دن گزر جانے کے باوجود تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ رباب جعفری ، اقبال اور شہریار نے کہا کہ اورنگی کے غیر قانونی نیب سے سزا یافتہ افسر نے کرمنلز کی فوج رکھی ہوئی ہے۔ جو ایک سیاسی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری دفتر کو تصادم کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر سیکٹر انچارج اور اے ٹی سی کورٹ میں کرمنلز مقدمات میں ہے جبکہ افسر موصوف کے پی اے اور اے ڈی پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث اور متعدد کرمن ایف آئی آرز میں نامز د ہیںاور کیس چل رہا ہے۔ ٹارگٹ کلرز کی ٹیم شارق الیاس کے ہمراہ ہے جس نے بھتہ بازی اور زمینوں پرقبضے کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ پرائیوٹ بیٹرز کے ذریعے قبضے کرائے جا رہے ہیں ۔

ایک خصوصی مہم کے تحت پرانے افسران کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ۔ آفیسرز ایکشن کمیٹی اسکی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے ۔ سرکاری افسر پی پی پی ایم کیو ایم تصادم کو ہوا دے رہے ہیں۔پی پی پی کے رہنمائوں کو شارق الیاس کے غنڈوں نے حملہ کرکے اورنگی میں تصادم کی فضاء پیدا کردی ہے ۔ پارا تری مال اور دیگر پروجیکٹس جنہیں منسوخ کردیا گیا تھا بھاری رقوم لیکر دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نزرانے مرضی کے نہ ملنے پر توڑ پھوڑ اور ایک سیاسی جماعت کی ملی بھگت سے ماحول کو پراگندہ کیا جا رہا ہے۔ ایکشن کمیٹی سرکاری اداروں کے سیاسی استعمال کی واشگاف الفاظ میںمذمت کرتے ہوئے شارق الیاس اور اسکے کرمنلز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کرتی ہے۔ صوبائی وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ ، کرم اللہ وقاصی اور ایڈمنسٹریٹر کراچی فوری ایکشن لیں ۔ نیب زدہ اور کرمنلز کو سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق فوری عہدوں سے فارغ کیا جائے جو آخری وقتوں میں لوٹ مار اور بھتہ بازی سے ادارے کو بدنام کر رہے ہیں۔