سیالکوٹ، مرغابی کا شکار کرنے کیلئے آ نیوالے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا

بدھ 20 جنوری 2021 17:01

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) مرغابی کا شکار کرنے کے لئے آ نے والے شخص کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ سبز پیر کے علاقہ چارواہ کا رہائشی بلال اپنے کزنوں کے ہمراہ موضع جروال میں مرغابی کا شکار کے لئے گیا تو وہاں پر موجودنعیم،فلک شیر،طاہر اوران کے دیگر ساتھیوں نے فائرنگ کر کے بلال کو شدید زخمی کر دیا اور بلال کو شدید زخمی حالت گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتیھوئے جاں حق ھو گیا۔

(جاری ہے)

قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے۔مذکورہ تھانہ کی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔