جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان

بدھ 20 جنوری 2021 17:33

جنوبی افریقا کا پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ہینرک کلاسن کو جنوبی افریقا کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ اوکلے سیلے، ریان رکلیٹن اور جیکس اسنائیمین کو پہلی بار جنوبی افریقی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیوائن پریٹوریئس، تبریز شمسی، لوتھو سپمالا اور جیور لینڈے بھی جنوبی افریقی اسکواڈ میں شامل ہیں جب کہ ریزا ہینڈرکس، فیلو کوائیو، جون اسمٹس، نیندری برگر، جونیئر ڈالا، بورن فورچیون، جانیمن ملان، ڈیوڈ ملر اور وین بلیون کو بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے جنوبی افریقی ٹیم میں منتخب کرلیا گیا ہے۔

تاہم کوِئنٹن ڈی کوک، لنگی این گڈی، ٹیمبا باواما، وین ڈر ڈسن، اینرک نوٹیئے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں حصہ نہیں لیں گے۔کرکٹ سائوتھ افریقا کا کہنا ہے کہ اکثر کرکٹرز ٹیسٹ سیریز کے بعد وطن واپس آجائیں گے تاکہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ملکی قوانین کے مطابق قرنطینہ مکمل کرسکیں۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز 11، 13 اور 14 فروری کو لاہور میں ہوں گے۔