قومی کرکٹ ٹیم (کل)سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کریگی

بدھ 20 جنوری 2021 17:33

قومی کرکٹ ٹیم (کل)سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ٹریننگ کریگی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) قومی کرکٹ ٹیم (کل)جمعرات سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں دوپہر 1 بجے ٹریننگ کا آغاز کرے گی، اگلے دو روز روزانہ صبح 10 بجے اوراتوار کو ٹریننگ سیشن کا انعقاد دوپہر ایک بجے ہوگا، ہرسیشن کے اختتام پر اسکواڈ میں شامل ایک رکن ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کرے گا، پیر کو صبح 10 ٹریننگ سیشن ہوگا، بعد ازاں قومی کپتان بابراعظم ورچوئل پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے،26 تا30 جنوری شیڈول پہلے ٹیسٹ کا ٹاس ابتدائی روزصبح ساڑھے 9 بجے ہوگا جبکہ روزانہ کھیل کا آغاز 10 بجے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :