لاہور ،تاریخی قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کا م شروع کر دیا گیا

بدھ 20 جنوری 2021 17:33

لاہور ،تاریخی قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کا م شروع کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کا م شروع کر دیا گیا ۔قذافی اسٹیڈیم کو ایک بار پھر میچز کی میزبانی کے لیے تیار کیا جا رہا ہے، قذافی اسٹیڈیم کی جانب سے ساتھ افریقہ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی کی جائے گی، فائنل سمیت پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے دوسرے مرحلے کے میچز بھی قذافی اسٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

قذافی اسٹیڈیم میں طویل وقفے کے بعد میچز کا انعقاد ہونے جا رہا ہے اس لیے قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرئش کا کام شروع کر دیا گیا ہے جہاں ضروری مرمت کرنا ہے وہاں تیزی سے مرمت کا کام جاری ہے۔مین بلڈنگ کے پیٹرنز انکلوژر میں باتھ رومز بنائے جا رہے ہیں جبکہ انکلوژر کے جنگلوں کو رنگ روغن کیا جا رہا ہے اور خار دار تاریں بھی لگائی جا رہی ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم کے اسٹینڈز سیکشن میں صفائی ستھرائی کا کام بھی جا رہی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان اور ساتھ افریقہ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 11 ، 13 اور 14 جنوری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جا ئے گی جبکہ پی ایس ایل کے دوسرے مرحلے کے میچز بھی قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 6 کا فائنل بھی کھیلا جائے گا۔