سوئی ناردرن کی سکوائش کھلاڑی نورلہدا کی پاکستان خواتین سکوائش چمپئن شپ میں دوسری پوزیشن

بدھ 20 جنوری 2021 17:33

سوئی ناردرن کی سکوائش کھلاڑی نورلہدا کی پاکستان خواتین سکوائش چمپئن ..
حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) سوئی ناردرن کی سکوائش کھلاڑی مس نورلہدانے حیدرآباد جم خانہ پاکستان سکوائش چمپئن شپ 2021میں دوسری پو زیشن حاصل کی۔

(جاری ہے)

سیمی فائنل میں مس نورلہدانے واپڈاکی کومل خان کو-3 1کی بر تری سے شکست دی۔ فائنل میچ میں آرمی کی ذینب خان نے نو رلہداکو شکست دے دی۔ مہمان خصوصی میجر جنرل کاشف آذادنے تمام پوزیشن ہولڈرزمیں ٹرافی اور نقد انعامات تقسیم کیئے۔چمپئن شپ میں مختلف محکموں کی 16 خواتین نے حصہ لیا۔ مقابلے کی انعامی رقم 1 لاکھ روپے تھی۔

متعلقہ عنوان :