سربراہ لاہور پولیس کی نئی کمان سنبھالتے ہی جرائم کے گراف میں واضح کمی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 جنوری 2021 17:34

سربراہ لاہور پولیس کی نئی کمان سنبھالتے ہی جرائم کے گراف میں واضح کمی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سربراہ لاہور پولیس کی نئی کمان سنبھالتے ہی جرائم کے گراف میں واضح کمی،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی دوررس پالیسیوں کی وجہ سے جرائم میں واضح کمی ہوئی، لاہور، رواں سال کے پہلے 19 یوم میں گذشتہ سال کی نسبت جرائم میں 30 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، لاہور، ڈکیتی کی وارداتوں میں 64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، موٹرسائیکل و گاڑی چھیننے کی وارداتوں میں 34 فیصد کمی ریکارڈ، راہزنی کی وارداتوں میں 25 فیصد کمی ریکارڈ، ڈکیتی مزاحمت پر قتل کی وارداتوں میں 50 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، قتل کے واقعات میں 5 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، لاہور پولیس جرائم کے سدباب کیلئے پرعزم ہے، پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔