ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے ٹریفک قوانین کے حوالے آگاہی کیمپ کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 جنوری 2021 17:34

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے ٹریفک قوانین کے حوالے آگاہی ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ٹریفک قوانین کی پاسداری کے حوالہ سے آگاہی کیمپ کاانعقاد،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق کے حکم پر ڈی ایس پی ٹریفک ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد سعید نے ٹرانسپورٹ اینڈ روڈ سیفٹی فاوٴنڈیشن کے تعاون سے ٹریفک قوانین کو اجاگر کرنے اور روڈ سیفٹی بارے آگاہی کے حوالہ سے شہباز چوک ٹوبہ میں آگاہی کیمپ لگایا۔

جس میں ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ رانا عمر فاروق، صدرٹرانسپورٹ اینڈ روڈ سیفٹی فاوٴنڈیشن مسٹر خورشید الزمان خوشحالی، ڈی ایس پی ٹریفک محمد سعید،STWمحمد اکرم،TWمحمد ذوالفقار،پی آر او محمد عطا ء اللہ سمیت ٹریفک سٹاف اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ٹریفک آگاہی مہم کے دوران ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے عوام الناس سے ٹریفک قوانین اور اشاروں بارے سوالات کیے درست جوابات دینے والوں میں ڈی پی او ٹوبہ نے مفت ہیلمٹ اور گفٹ تقسیم کیے اس کے ساتھ ساتھ ر وڈ سیفٹی اورٹریفک قوانین کے حوالہ سے آگاہی پمفلٹ تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج شہر کے مین چوک میں ٹریفک آگاہی کیمپ لگانے کا مقصد لو گوں کو ٹریفک قوانین کے حوالہ سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ روڈ ایکسیڈنٹ کے دوران انسانی جانوں کے بڑھتے ہوئے ضیاع کو روکنا ہے جس کی ممکنہ روک تھام کے لیے بغیر موٹر سائیکل چلانے والے ڈرائیور حضرات میں مفت ہیلمٹ اور روڈ سیفٹی کے حوالہ سے پمفلٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں تا کہ لوگوں کو ٹریفک قوانین بارے مکمل آگاہی ہو سکے۔آخر میں ڈی پی او ٹوبہ رانا عمر فاروق نے ٹرانسپورٹ اینڈ روڈ سیفٹی فاوٴنڈیشن کے صدر مسٹر خورشید الزمان خوشحالی کا اہلیان ٹوبہ ٹیک سنگھ کو روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین بارے آگاہی دینے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :