وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ہداہت پر پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سننے کے لیے پاکستان سفارت خانہ برلن کے زیرانتظام آن لائن کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا

کھلی کچہری میں برلن برینڈن برگ سمیت جرمنی بھر سے متعدد افراد نے اپنے مسائل پیش کئے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 جنوری 2021 17:38

وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ہداہت پر پاکستانی ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،مطیع اللہ) وزیراعظم عمران خان اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ہداہت پر پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سننے کے لیے پاکستان سفارت خانہ برلن کے زیرانتظام آن لائن کھلی کچہری کا اہتمام کیا گیا کھلی کچہری میں برلن برینڈن برگ سمیت جرمنی بھر سے متعدد افراد نے اپنے مسائل پیش کئے، سفیر پاکستان ڈاکٹر محمد فیصل، ایم ار پی پاسپورٹ کے ڈائریکٹر عمران یاسر فرسٹ سیکرٹری علی رضا سمیت دیگر افسران کی موجودگی میں کمیونٹی کو درپیش مسائل کو سنتے ہی فوری حل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

کیمونٹی کی جانب سے شناختی کارڈز، پاسپورٹ اور پاسپورٹ انکوائری میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا گیا۔ سفیر پاکستان نے کہاکہ پنجاب کے لیے برلن سفارتخانے سے آن لائن انکوائری کا سلسلہ شروع کردیا گیا جبکہ فرینکفرٹ قونصلیٹ سے اگلے دو ماہ کے اندر آن لائن انکوائری کا سلسلہ شروع کیا جائے آن لائن انکوائری ایک سے ڈیڑھ ماہ مکمل ھوجاتی ھے انہوں نے کہا کہ کوویڈ19 کے باعث دنیا بھر میں محدود تعداد میں کام کیاجارہا ھے ہم نے بھی اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مختلف درخواستوں کا سلسلہ ان لائن کردیا جبکہ پاسپورٹ انکوائری خاص کر پنجاب کے لیے درخواست گزار کا ھونا لازمی ھے ان کک درخواست بزریعہ پوسٹ قابل قبول نہیں کی جاتی، کیمونٹی زیادہ مسائل شناختی کارڈز اور پی او سی اور پاسپورٹ انکوائری سے متعلق تھے جس پر سفیر پاکستان نے تسلی بخش جوابات دیئے جبکہ چند ایک پر فوری عملدرآمد کرنے احکامات صادر فرمادیئے ۔

(جاری ہے)

سفیر پاکستان نے کہا کہ کورونا وائرس سے جرمنی میں 12 پاکستانیوں کا انتقال ھوا جبکہ دیگر جرمن نژاد پاکستانیوں کی کورونا وائرس کی ہلاکتوں کی تعداد اس میں شامل نہیں ہیں۔