وزیرِ اعظم عمران خان نے کیڈٹ کالج وانا جنوبی وزیرستان کے فیز ٹو کا سنگِ بنیاد رکھا

بدھ 20 جنوری 2021 18:06

وزیرِ اعظم عمران خان نے کیڈٹ کالج وانا جنوبی وزیرستان کے فیز ٹو کا سنگِ ..
اسلام آباد۔20جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2021ء) :‏وزیرِ اعظم عمران خان نے بدھ کو کیڈٹ کالج وانا جنوبی وزیرستان کے فیز ٹو کا سنگِ بنیاد رکھا۔

(جاری ہے)

پی ٹی وی کے مطابق منصوبے کے تحت وانا کیڈٹ کالج میں دو نئے ہاسٹل، اساتذہ کیلئے رہائش، صاف پانی کی فراہمی، مسجد اور ملٹی پرپز ہال کی تعمیر کی جائے گی۔ ‏کیڈٹ کالج وانا کی توسیع سے نہ صرف وانا بلکہ وزیرستان کے دیگر علاقوں کے طالبِ علم تعلیم کی سہولیات سے مستفید ہوں گے۔