عقیدہ ختم نبو ت کا تحفظ ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے‘علامہ سعد رضو ی

بد بخت فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے مطا لبے سے نہ ہٹے ہیں اور نہ ہی کسی صور ت ہٹیں گے

بدھ 20 جنوری 2021 18:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) تحریک لبیک پاکستان کے سر براہ علامہ سعدحسین ر ضو ی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبو ت کا تحفظ ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے،بد بخت فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے کے مطا لبے سے نہ ہٹے ہیں اور نہ ہی کسی صور ت ہٹیں گے،حکومت پاکستان نے علامہ خادم ر ضوی ؒ سے جو معاہدہ کیا تھا اس کو فوری پا یہ تکمیل تک پہنچایاجائے۔

ان خیالا ت کااظہارانہوں نے مختلف اضلاع سے آئے مذہبی ، سیا سی و سماجی رہنما ئو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔علامہ سعدحسین ر ضو ی نے مزید کہاکہ ہم حکومت سے طے شدہ معاہدہ کی پاسداری کا انتظار کررہے ہیں حکومت ہماری خامو شی کو کمزوری نہ سمجھے ،علامہ خاد م حسین ر ضوی ؒکی قر بانی ضرور ر نگ لا ئے گی ان شا ء اللہ پاکستان کی دھر تی پر ر سو ل اللہ ؐ کا دین غا لب آکررہے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قیام پاکستان کی بنیادو ں میں ہمارے اکا بر ین کا لہو شامل ہے اوریہ ملک اسلام کے نام پر حا صل کیا گیا تھا مگر بد قسمتی سے قیام پاکستان سے آ ج تک نظام مصطفیؐ کا عملی نفاذ نہ ہو سکنا لمحہ فکر یہ ہے ۔انہو ں نے کہاکہ مو جودہ حکومت ملک میں عملی طور پر نظام مصطفیؐ کیلئے اقدامات کر ے ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو نگے مگر جب ر سو ل اللہ ؐ کی عز ت و نامو س کی با ت آ ئے گی تو ہم کسی کی با ت ماننے کو تیار نہیں ہو نگے ۔علامہ خاد م حسین ر ضوی ؒکے مشن کو لے کر ہم گلی گلی کو چے کو چے جا ئیں گے اور رسو ل اکرمؐ کی عز ت ونامو س کے تحفظ کیلئے ہر مسلمان کو خو اب غفلت سے جگا ئیں گے۔

متعلقہ عنوان :