Live Updates

شریف فیملی اور لیگی قائدین پرصرف الزامات ہی لگ رہے ہیں، ڈھائی سال گزر گئے

دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی،مریم اورنگزیب ملک پر نااہل ٹولہ مسلط ہے،یہ لوگ قومی خزانے سے کمیشن کھاتے ہوئے خود پکڑے گئے، یہ لوگ اپنے خلاف ثبوت مٹا رہے ہیں، میڈیا سے گفتگو

بدھ 20 جنوری 2021 19:00

شریف فیملی اور لیگی قائدین پرصرف الزامات ہی لگ رہے ہیں، ڈھائی سال گزر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شریف فیملی اور لیگی قائدین پر اب تک صرف الزامات ہی لگ رہے ہیں، ڈھائی سال گزر گئے دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی،ملک پر نااہل ٹولہ مسلط ہے،یہ لوگ قومی خزانے سے کمیشن کھاتے ہوئے خود پکڑے گئے، یہ لوگ اپنے خلاف ثبوت مٹا رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج شہباز شریف کو پھر نیب عدالت میں پیش کیا گیا، لیکن جب آپ پر انگلیاں اٴْٹھتی ہیں تو آپ کی چیخیں نکل جاتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی ترجمان کاغذ لہرا لہرا کر الزامات لگاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی اور مسلم لیگ (ن) کے قائدین پر اب تک صرف الزامات ہی لگ رہے ہیں، ڈھائی سال گزر گئے لیکن ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ لوگ قومی خزانے سے کمیشن کھاتے ہوئے خود پکڑے گئے، یہ لوگ اپنے خلاف ثبوت مٹا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی، آٹا سب چوری کرا دیا، نااہل ٹولہ ملک پر مسلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں ایسا ٹولہ پہلے کبھی مسلط نہیں ہوا، آئے روز کے سکینڈلزبتا رہے ہیں ان کے پاس کرنے کو کچھ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے نام پر بھارت اور اسرائیل سے فنڈنگ کروائی جبکہ شوکت خانم اور نمل یونیورسٹی کے نام پر عطیات بھی غلط استعمال کیے گئے، وزیراعظم عمران خان ہر الزام پر ایک ہی جواب دیتے ہیں کہ مجھے نہیں پتہ۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کا پیسہ زمان پارک اور بنی گالا کی رہائشگاہوں پر خرچ ہوتا ہے، آپ کٹہرے میں کھڑے ہونے کیلئے بھی تیار ہو جائیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس 31 جنوری کی تاریخ ہے، استعفیٰ دے دیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات