مقامی لوگوں کو مسائل سے آگاہی فراہم کرنے ،حل میں اخبارات کا کردار اہم ہے،شبلی فراز

صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں،جرنلسٹ پروٹیکشن بل کو آئندہ سیشن میں منظور کرانے کی کوشش کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات

بدھ 20 جنوری 2021 19:04

مقامی لوگوں کو مسائل سے آگاہی فراہم کرنے ،حل میں اخبارات کا کردار اہم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ مقامی لوگوں کو مسائل سے آگاہی فراہم کرنے ،حل میں اخبارات کا کردار اہم ہے،صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں،جرنلسٹ پروٹیکشن بل کو آئندہ سیشن میں منظور کرانے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

نجی اخبار کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نئے اخبارات کا اجرا خوش آئند ہے ،علاقائی مسائل اجاگر کرنے کے لیے علاقائی اخباروں کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی لوگوں کو مسائل سے آگاہی فراہم کرنے اور ان کے حل میں اخبارات کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخبارات کی ساکھ انتہائی اہم ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اخبارفروشوں کے لیے بھی پیکیج دیا ہے،پریس کلب اور تنظیموں میں ممبرشپ کا معیار ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل کو آئندہ سیشن میں منظور کرانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحافی برادری سے میرا رشتہ روحانی ہے۔

متعلقہ عنوان :