جعلی اکانٹس کیس : وزیراعلی سندھ کیخلاف نامکمل ریفرنس دائر ہونے کا انکشاف

احتساب عدالت نے مراد علی شاہ کیخلاف نامکمل ریفرنس نیب کوواپس کردیا،ریکارڈ دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت

بدھ 20 جنوری 2021 19:04

جعلی اکانٹس کیس : وزیراعلی سندھ کیخلاف نامکمل ریفرنس دائر ہونے کا انکشاف
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) احتساب عدالت نے مراد علی شاہ کیخلاف نامکمل ریفرنس نیب کو واپس کردیا اور تمام اعتراضات دور کر کے ریکارڈ دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کیخلاف نامکمل ریفرنس دائر ہونے کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد احتساب عدالت نے مراد علی شاہ کیخلاف نامکمل ریفرنس نیب کوواپس کردیا۔وزیراعلی مراد علی شاہ کیخلاف نیب ریفرنس پر اعتراضات عائد کردیے گئے ، احتساب عدالت نمبر 3نے ریفرنس میں صفحات کی ترتیب اورریکارڈکی بائنڈنگ پراعتراضات عائد کئے اور تمام اعتراضات دور کر کے ریکارڈ دوبارہ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

متعلقہ عنوان :