وزیراعظم نے کیڈٹ کالج وانا جنوبی وزیرستان کے فیز ٹو کا سنگ بنیاد رکھ دیا

بدھ 20 جنوری 2021 19:21

وزیراعظم نے کیڈٹ کالج وانا جنوبی وزیرستان کے فیز ٹو کا سنگ بنیاد رکھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) وزیراعظم عمران خان نے کیڈٹ کالج وانا جنوبی وزیرستان کے فیز ٹو کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے بدھ کو جنوبی وزیرستان کا دورہ کیا اس موقع پر وزیر اعظم نے کیڈٹ کالج وانا جنوبی وزیرستان کے فیز ٹو کا سنگ بنیاد رکھا۔

(جاری ہے)

منصوبے کے تحت وانا کیڈٹ کالج میں دو نئے ہاسٹل، اساتذہ کیلئے رہائش، صاف پانی کی فراہمی، مسجد اور ملٹی پرپز ہال کی تعمیر کی جائیگی۔

کیڈٹ کالج وانا کی توسیع سے نہ صرف وانا بلکہ وزیرستان کے دیگر علاقوں کے طالبِ علم تعلیم کی سہولیات سے مستفید ہونگے۔دورے کے دوران وزیراعظم نے تنائی گل کچ سڑک کی توسیع و مرمت کابھی سنگ بنیاد رکھا،سڑک کی توسیع و مرمت سے نہ صرف مقامی آبادی مستفید ہو گی بلکہ ملحقہ آبادی کو آمدورفت کی بہتر سہولیات کی فراہمی بھی ممکن ہوگی۔