چور پارٹیوں میں میرٹ کا پیمانہ جتنا بڑا ڈاکو اتنا بڑا عہدا ہے،شہبازگل

جب ایک ہی ڈنڈے پر تمام پارٹیوں کے جھنڈے لگ گئے تو سمجھیں حکمران ایماندار آیا ہے،شہباز شریف پر دھیلے کی نہیں اربوں کی کرپشن کے الزامات ہیں نااہل لیگ فرسٹریشن کے آخری درجے پر پہنچ چکی، کرپٹ پارٹی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے، پی ڈی ایم کی ناکامی کی وجہ عوام کا کرپٹ عناصر پر عدم اعتماد ہے، معاون خصوصی وزیراعظم

بدھ 20 جنوری 2021 19:30

چور پارٹیوں میں میرٹ کا پیمانہ جتنا بڑا ڈاکو اتنا بڑا عہدا ہے،شہبازگل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ چور پارٹیوں میں میرٹ کا پیمانہ جتنا بڑا ڈاکو اتنا بڑا عہدا ہے،جب ایک ہی ڈنڈے پر تمام پارٹیوں کے جھنڈے لگ گئے تو سمجھیں حکمران ایماندار آیا ہے، شہباز شریف پر دھیلے کی نہیں اربوں کی کرپشن کے الزامات ہیں، نااہل لیگ فرسٹریشن کے آخری درجے پر پہنچ چکی، کرپٹ پارٹی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے، سیاست میں زندہ رہنے کیلئے انہیں روز نئے پروپیگنڈا کی ضرورت ہوتی ہے، پی ڈی ایم کی ناکامی کی وجہ عوام کا کرپٹ عناصر پر عدم اعتماد ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ چور پارٹیوں میں میرٹ کا پیمانہ جتنا بڑا ڈاکو اتنا بڑا عہدا ہے،جب ایک ہی ڈنڈے پر تمام پارٹیوں کے جھنڈے لگ گئے تو سمجھیں حکمران ایماندار آیا ہے،جب ایک ہی سٹیج پر سارے چور اکھٹے روتے نظر آئے تو سمجھیں حکمران ایماندار آیا ہے، شہباز شریف پر دھیلے کی نہیں اربوں کی کرپشن کے الزامات ہیں، پوری دنیا انکے کالے دھن کی طرف اشارہ کر رہی ہے، جس خاندان کی لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہ تھی وہ ملینز آف ڈالرز کے مالک ہیں، میاں مفرور جواب دینے میں ناکام ہو چکے، اب الزامات کی سیاست کی جا رہی ہے، میاں مفرور اور کیلبری کوئین کے جھوٹوں نے درباریوں کی دوڑیں لگائی ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صبح شام درباری جتھوں کی صورت میں وضاحتیں دیتے نظر آتے ہیں،ہر احتجاج اور جلسہ کے بعد یہ مزید ایکسپوز ہوتے جارہے ہیں تجرںہ کار سیاستدان کہلانے والوں کو اپنے لوگوں سے گالیاں پڑ رہی ہیں،حضور یہ ہیں وہ ذرائع سے لے کر مجھے کیوں نکالا انکے جھوٹ اور رونے کی داستان ہے، اسرائیل اور انڈیا کا نام وہ لے رہے ہیں جن کے ان سے انتہائی ذاتی نوعیت کے کاروباری تعلقات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نااہل لیگ فرسٹریشن کے آخری درجے پر پہنچ چکی، کرپٹ پارٹی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے، سیاست میں ذندہ رہنے کیلئے انہیں روز نئے پروپیگنڈا کی ضرورت ہوتی ہے، میاں مفرور کی کرپشن سے پردے گِر رہے ہیں، درباری نااہل لیگ کو ڈیفینڈ کرنے کی بھرپور مگر ناکام کوشش کر رہے ہیں، گیارہ پارٹیاں مل کر گیارہ سو بندے اکٹھے نہ کر پائیں،پی ڈی ایم کی ناکامی کی وجہ عوام کا کرپٹ عناصر پر عدم اعتماد ہے۔