وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا لسبیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر بس الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

بدھ 20 جنوری 2021 19:30

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا لسبیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے لسبیلہ کے قریب قومی شاہراہ پر بس الٹنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ وزیراعلیٰ نے زخمی مسافروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔