علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے سمسٹر بہار 2021 کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے داخلوں کے لیے شیڈول جاری

بدھ 20 جنوری 2021 19:44

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے سمسٹر بہار 2021 کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے داخلوں کے لیے شیڈول جاری۔اعلامیہ، تفصیلات کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے سمسٹر بہار 2021 کے پہلے مرحلے میں شامل میٹرک جنرل، میٹرک درس نظامی، ایف اے جنرل، ایف اے درس نظامی، آئی کام ، بی ایس (فیس ٹو فیس) ، ایم ایس ، ایم فل ، ایم ایس سی (آنرز) اور پی ایچ ڈی پروگرامزس میں داخلے 15 جنوری سے شروع کیے گئے ہیں۔

یونیورسٹی ے ڈپٹی ریجنل ڈائریکٹر عطا حسین موسوی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے طلبہ کو گھروں تک سہولیات کی فراہمی کے لیے یو سی سطح تک پراسپیکٹس سیل پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں اور طلبہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.aiou.edu.pk سے بھی داخلافارم ڈا?ن لوڈکرسکتے ہیں ، داخلا فارم کی فیس مختلف شیڈول بنکوں اور موبائل ایپ کے توسط سے بھی فیس جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسرے مرحلے میں داخلوں میں ٹیچر ٹریننگ پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری اور بی ایس (ODL & BLENDED MODE) پروگرامز شامل ہونگے اور ان پروگرامز کے داخلے یکم مارچ تا 15 اپریل تک جاری رہیں گے۔ مزید معلومات ک لیے ریجنل آفس بنگلہ نمبر26 گورنمنٹ ایمپلائز سوسائٹی شکارپورروڈ سکھر اور ٹیلیفون نمبر071-5807213 پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہی