چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا سینئر مسلم لیگی رہنما کامل علی آغا پر اظہار اعتماد، سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اعلان

کامل علی آغا سینئر پارلیمنٹرین ہیں ان کی سیاسی بصیرت قابل ستائش ہے، پہلے بھی سینیٹر رہ چکے ہیں، پارٹی کی نمائندگی بڑے احسن انداز میں کرتے ہیں

بدھ 20 جنوری 2021 19:57

چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کا سینئر مسلم لیگی رہنما کامل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور صدر پاکستان مسلم لیگ پنجاب و سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے سینئر مسلم لیگی رہنما کامل علی آغا پر اظہار اعتماد کرتے ہوئے انہیں سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی قائدین نے کہا کہ کامل علی آغا سینئر پارلیمنٹرین ہیں، ان کی سیاسی بصیرت قابل ستائش ہے، وہ پہلے بھی سینیٹر رہ چکے ہیں اور مختلف سیاسی ایشوز پر پارٹی کی نمائندگی بڑے احسن انداز میں کرتے ہیں