Live Updates

نصرت شہبازکے احتساب عدالت کی طرف سے جاری وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست پر نیب سے 8 فروری کو جواب طلب

بدھ 20 جنوری 2021 20:08

نصرت شہبازکے احتساب عدالت کی طرف سے جاری وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) لاہور ہائیکورٹ نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہبازکے احتساب عدالت کی طرف سے جاری وارنٹ گرفتاری کے خلاف دائر درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 فروری کو جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے نیب کو تادیبی کاروائی سے بھی روک دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر اور اسجد جاوید گھرال نے درخواست پر سماعت کی۔

دائردرخواست میں احتساب عدالت کے جج، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔نصرت شہباز نے اپنے وکیل امجد پرویز کے ذریعے احتساب عدالت کے س فیصلہ کو چیلنج کیا ہے جس کے تحت ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ نصرت شہباز اپنی بیماری کی وجہ سے بیرون ملک مقیم ہیں اور اسی وجہ سے احتساب عدالت میں پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دی۔

(جاری ہے)

درخواست میں بتایا گیا کہ احتساب عدالت نے ان کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی اور ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریفرنس کی تفتیش اور اس کے دائر ہونے سے پہلے سے نصرت شہباز بیرون ملک ہیں اور بیماری کی وجہ سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتیں۔ عدالت سے استدعاہے کہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا حکم کالعدم قرار دینے کیساتھ ساتھ بیماری کی بنیاد پر عدالت میں پیش ہونے سے استثنیٰ دیا جائے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات