Live Updates

رکن قومی اسمبلی کنول شوزب نے اسلام آباد کی جسٹس آف پیس کورٹ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

عدالت درخواست کا فیصلہ ہونے تک جسٹس آف پیس کورٹ اسلام کے کے فیصلے کو معطل کرے،درخواست میں استدعا

بدھ 20 جنوری 2021 21:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب نے اسلام آباد کی جسٹس آف پیس کورٹ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب نے اسلام آباد کی جسٹس آف پیس کورٹ کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔درخواست میں راجہ عبدالرحمن،جسٹس آف پیس اور ایس ایچ او شالیمار کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ 14اکتوبر 2020ء کو ہمسائے کیساتھ جھگڑا ہوا،میرے ہمسائے راجہ عبدالرحمن نے پولیس سٹیشن شالیمار اور آئی جی اسلام آباد کو اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دی، ابتدائی تحقیقات کے بعد ایس ایچ او اور آئی جی اسلام آباد نے وجوہات نا ہونے پر اندراج مقدمہ کی درخواست مسترد کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میرے خلاف 18جنوری 2021ء کو جسٹس آف پیس کورٹ اسلام آباد نے اندراج مقدمہ کا فیصلہ کیا،عدالت جسٹس آف پیس کورٹ اسلام آباد کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت درخواست کا فیصلہ ہونے تک جسٹس آف پیس کورٹ اسلام کے کے فیصلے کو معطل کرے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات