متحدہ عرب امارات کے سفیر کا آئی الیون پناہ گاہ کا دورہ، سلیپنگ پیگز کا عطیہ پیش کیا

عمران خان کا پناہ گاہ کا ویژن قابل تعریف ہے ،حماد عبید الزعابی کورونا کے دوران درپیش دیگر چیلنجز کیساتھ عوام کی فلاح کا منصوبہ بھی ایک چیلنج ہے ،اماراتی حکومت پاکستان بھر میں ایسے منصوبوں میں مدد کریگی ، گفتگو

بدھ 20 جنوری 2021 21:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا پناہ گاہ کا ویژن قابل تعریف ہے اس کا مقصد بے گھر افراد کو سہارا فراہم کرنا ہے ،کورونا کے دوران درپیش دیگر چیلنجز کیساتھ عوام کی فلاح کا منصوبہ بھی ایک چیلنج ہے ،اماراتی حکومت پاکستان بھر میں ایسے منصوبوں میں مدد کرے گی ۔

متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے بدھ کو آئی الیون میں پناہ گاہ کا دورہ کیا اور نادر افراد کو مہیا کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ایم ڈی پناہ گاہ عون عباس بپی نے اماراتی سفیر کا استقبال کیا اور پناہ گاہ منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی ۔حماد عبید الزعابی نے پناہ گاہ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے پناہ گاہ کو 100سلیپنگ بیگ کا عطیہ بھی دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی نے کہا وزیر اعظم عمران خان کا پناہ گاہ کا ویژن قابل تعریف ہے اس کا مقصد بے گھر افراد کو سہارا فراہم کرنا ہے کورونا کے دوران درپیش دیگر چیلنجز کے ساتھ عوام کی فلاح کا منصوبہ بھی ایک چیلنج ہے ،اماراتی حکومت پاکستان بھر میں ایسے منصوبوں میں مدد کرے گی ۔ایم ڈی پناہ گاہ عون عباس بپی نے اماراتی سفیر کو آگاہ کیا کہ سرد موسم میں بے گھر افراد کو سلیپنگ بیگ کی اشد ضرورت ہے جس پر اماراتی حکومت نے پناہ گاہ کیلئے 100سلیپنگ بیگ عطیہ کئے اس پر اماراتی حکومت کے شکر گزار ہیں پناہ گاہ انتظامیہ کی جانب سے اماراتی سفارت خانے کو شیلڈز بھی پیش کی گئیں۔