وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی شاہین 3 میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد، سائنسدانوں وانجینئرز کو خراج تحسین

بدھ 20 جنوری 2021 21:45

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی شاہین 3 میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے شاہین 3 میزائل کے کامیاب تجربے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں و انجینئرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہین 3 میزائل کے کامیاب تجربے سے پاکستان کا ناقابل تسخیر دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔ پاکستان پرامن ملک ہے لیکن کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔