کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن کی ہدایات پر کرونا اقدامات کی مانیٹرنگ کا فیصلہ

بدھ 20 جنوری 2021 21:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) کمشنر لاہور ڈویژن ذوالفقار گھمن کی ہدایات پر کرونا اقدامات کی مانیٹرنگ کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ کمشنر لاہور کی ہدایت پر کمشنر آفس کے تحت کرونا ایس او پی ز مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ جس کے تحت سی سی او ایم سی ایل، ایڈیشنل کمشنرز اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ کو ضلع لاہور کیلئے مانیٹرز مقرر کر دیا گیا ہے۔

مانیٹرز حکومت پنجاب کے مقرر کردہ کرونا ایس او پیز کے نفاذ اور عملدرآمد کو چیک کریں گے۔مقرر کردہ مانیٹرز شادی ہالز، بینکوئٹ ہالز، مارکیز، مارکیٹس، ریستوران، سینماز، انڈسٹریز اور ٹرانسپورٹ کو چیک کریں گے۔ کرونا ایس او پی ز کے نفاذ پر عملدرآمد کیلئے مانیٹرز متعلقہ تحصیلوں کے فیلڈ وزٹ کریں گے۔

(جاری ہے)

سی سی او شوکت علی تحصیل رائیونڈ میں کرونا اقدامات کو مانیٹر کرینگے۔

ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن امان انور ماڈل ٹاون تحصیل کو مانیٹر کرینگے۔ ایڈیشنل کمشنر اشتمالیات شیخ آفتاب تحصیل کینٹ میں کرونا اقدامات کو چیک کرینگے۔ ایڈیشنل کمشنر ریونیو تحصیل سٹی میں کرونا ایس او پی ز نفاذکو مانیٹر کرینگے۔ ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سعادت سیان تحصیل شالامار کو مانیٹر کرینگے۔ ایم سی ایل کے متعلقہ ڈی ایم اوز اور کمشنر آفس کے سینئرز اہلکار مانیٹرز کی معاونت کریں گے۔