پاکستان کپ کے ساتویں رانڈ میں سدرن پنجاب، سندھ اور سنٹرل پنجاب نے اپنے اپنے میچزجیت لیے

بدھ 20 جنوری 2021 22:06

پاکستان کپ کے ساتویں رانڈ میں سدرن پنجاب، سندھ اور سنٹرل پنجاب نے اپنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) پاکستان کپ کے ساتویں رانڈ میں سدرن پنجاب، سندھ اور سنٹرل پنجاب نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔این بی پی اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سدرن پنجاب نے عمر خان کی عمدہ بالنگ کی بدولت بلوچستان کو 8 وکٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔ سدرن پنجاب نے 158 رنز کا ہدف 34.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

کپتان شان مسعود نے 7 چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ انہوں نے مختار احمد کے ہمراہ 121 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ مختار احمد نے 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 63 رنز بنائے۔ صہیب مقصود نے 14 رنز بنائے جبکہ حسین طلعت 9 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے۔ بلوچستان کے حارث سہیل اور رضا الحسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر بلوچستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو عمر خان نے شاندار بالنگ کرتے ہوئے 42 رنز کے عوض پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

بلوچستان کی پوری ٹیم 38.2 اوورز میں 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بسم اللہ خان 38 اور ایاز تصور 36 رنز بناکر آٹ ہوئے۔اسپنر عمر خان کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے دانش عزیز اور حسان کی شاندار کارکردگی کی بدولت خیبرپختونخوا کو 4 وکٹوں سے ہرادیا۔ سندھ نے 276 رنز کا مطلوبہ ہدف 10 گیندیں قبل حاصل کرلیا۔

دانش عزیز نے 102 گیندوں پر 6 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ حسان خان 51 رنز بناکر آٹ ہوئے، دونوں بلے بازوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 148 رنز کی شراکت قائم کی، جس نے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ اس سے قبل سعد علی ایک رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے، وہ 49 رنز بناکر آٹ ہوئے۔خیبرپختونخوا کے آصف آفریدی نے 3 جبکہ ارشد اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

سندھ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کے پی نے 49.2 اوورز میں 275 رنز بنائے۔ دسویں نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اترنے والے محمد وسیم جونیئر 54 رنز بناکر سب سے نمایاں رہے۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔ افتخار احمد نے 39 اور فخر زمان نے 33 رنز بنائے۔سند ھ کے کپتان انور علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ حسان خان نے میچ میں 2 رن آٹ اور کیچ پکڑنے کے ساتھ ساتھ ایک وکٹ بھی حاصل کی۔

میچ میں شاندار سنچری اسکور کرنے پر دانش عزیز کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے گئے میچ میں لیگ اسپنر عثمان قادر کی عمدہ بالنگ کی بدولت سنٹرل پنجاب نے ناردرن کو 44 رنز سے ہرادیا۔331 رنز کے تعاقب میں ناردرن کی پوری ٹیم 286 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ چھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر لیگ اسپنر عثمان قادر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

آصف علی 88، حماد اعظم 46 اور روحیل نذیر 45 رنز بناکر آٹ ہوئے۔ اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے ناردرن کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 330 رنز بنائے۔ کپتان سعد نسیم نے 5 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اوپنر رضوان حسین اور طیب طاہر نے 135 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی۔ رضوان حسین 13 چوکوں کی مدد سے 77 رنز بنا کر آٹ ہوئے، طیب طاہر نے 53 رنز بنائے۔

رضا علی ڈار نے 64 رنز اسکور کیے۔ ناردرن کے فیضان ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ساتویں رانڈ کے اختتام پر سندھ کی ٹیم دس پوائنٹس کے ساتھ پہلے، خیبرپختونخوا اور سنٹرل پنجاب کی ٹیموں کے پوائنٹس کی تعداد آٹھ، آٹھ ہے۔سدرن پنجاب اور ناردرن چھ، چھ جبکہ بلوچستان کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ آخری نمبر پر موجود ہے۔