پشاوریونیورسٹی میں مختلف شعبوں کے طلباء کاوی سی آفس کے سامنے احتجاج

بدھ 20 جنوری 2021 22:32

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) پشاوریونیورسٹی میں مختلف شعبوں کے طلباء نے وی سی آفس کے سامنے احتجاج کیا،طلباء نے مطالبہ کیا کہ جب کلاسز آن لائن ہوئیں ہیں تو امتحانات بھی آن لائن ہونی چاہئے،طلبہ اس وقت فزیکل امتحانات کے لئے تیار نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

جامعہ پشاور میں مختلف شعبوں کا وی سی آفس کے سامنے احتجاج دھرنا،سینکڑوں طلبہ نے وی سی آفس کا گھیراو کرلیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب کلاسز آن لائن ہوئیں ہیں تو امتحانات بھی آن لائن ہونی چاہئے،طلبہ اس وقت فزیکل امتحانات کے لئے تیار نہیں ہیں۔طلبہ نے آن لائن کلاسز کے امتحانی فیس نہ لینے اور یونین کو فوری بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔