اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہوئے خوفناک دھماکے کے باعث بلند و بالا عمارت منہدم ہوگئی

دھماکہ نرسنگ ہوم کی عمارت میں ہوا، دھماکے کے باعث آس پاس کی کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا، 4 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات

muhammad ali محمد علی بدھ 20 جنوری 2021 20:13

اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہوئے خوفناک دھماکے کے باعث بلند و بالا ..
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 20 جنوری 2021ء) اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہوئے خوفناک دھماکے کے باعث بلند و بالا عمارت منہدم ہوگئی۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق یورپی ملک اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں ہوئے خوفناک دھماکے کے باعث شہر کے وسطی علاقے میں کافی تباہی مچی ہے۔


بتایا گیا ہے کہ دھماکہ نرسنگ ہوم کی عمارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

دھماکہ گیس لیکج کے باعث ہوا اور اس قدر شدید تھا کہ نرسنگ ہوم کی بلند و بالا عمارت منہدم ہوگئی۔ جبکہ منہدم ہونے والی عمارت کے باعث آس پاس کی کئی عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی شدت پورے شہر میں محسوس کی گئی جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ آخری اطلاعات تک دھماکے کے باعث 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ عمارتوں سے لوگوں کو نکالاجا رہا ہے ۔ میڈرڈ پولیس بھی دھماکے کے مقام پر پہنچ چکی ہے۔