Live Updates

پی ڈی ایم کچھ بھی کر لی تحریک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی: فردوس عاشق

عمران خان نے ہر بین الاقوامی فورم پر اسرائیلی پالیسیوں کی کھل کر مخالفت اور پاکستانی عوام کی ترجمانی کی،مریم نے کیچڑ چیف الیکشن کمشنر پر نہیں دراصل اپنے چچا اور پارٹی صدر پر اچھالا ہی: معاون خصوصی کی پریس کانفرنس

بدھ 20 جنوری 2021 23:08

پی ڈی ایم کچھ بھی کر لی تحریک انصاف کی حکومت آئینی مدت پوری کرے گی: ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) پی ڈی ایم کے پتلی تماشہ میں اسرائیل اور بھارت کے اشاروں پر ناچنے والی جعلی راجکماری نے پی ٹی آئی پر بیہودہ اور خودساختہ الزامات لگائے۔اسرائیل کے بارے میں عمران خان کا فیصلہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ عمران خان نے ہر بین الاقوامی فورم پر اسرائیلی پالیسیوں کی کھل کر مخالفت اور پاکستانی عوام کی ترجمانی کی۔

جھوٹوں کی نانی بتائیں مودی کس کی شادی پر بغیر کسی ویزے اور سفارتی پروٹوکولز کے جاتی عمرہ میں آیا تھا۔کون تھا جو مودی کو آموں کی پیٹیاں اور مودی کی والدہ کو ساڑھیوں کے تحفے بھیجتا رہا اجیت ڈوول کی جاتی عمرہ میں تصاویر اور ویڈیوزکس خاندان کے ساتھ ہیں اور گلابی پگڑی کا تبادلہ نواز شریف نے کس کے ساتھ کیا تھا تحریک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،پی ڈی ایم کو مشورہ ہے پاکستان کی ترقی کی گاڑی کو پاس کریں یا برداشت کریں۔

(جاری ہے)

پاس آپ کر نہیں سکتے تو صبر سے برداشت کریں۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے 90شاہراہ قائد اعظم پر صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر یاور عباس بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ حیرت ہے جس جماعت کا صدر مشاورت کے ساتھ چیف الیکشن کمشنر کا تقرر کرتا ہے اسی جماعت کی نائب صدر کیچڑ اچھالنا شروع کردیتی ہے۔

مریم نے یہ کیچڑ چیف الیکشن کمشنر پر نہیں دراصل اپنے چچا اور پارٹی صدر پر اچھالا ہے۔جعلی راجکماری کہتی ہیں اسلام آباد ریلی میں لانگ مارچ کا نمونہ دکھایا ہے۔ اگر یہی نمونہ ہے تو پی ڈی ایم کا ناٹک ختم سمجھیں کیونکہ قوم کئی نسلوں سے پی ڈی ایم میں شامل ''نمونوں '' کو دیکھ دیکھ کر اکتا چکی ہے۔ صحافیوں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے درد کی وجہ اقتدار سے دوری ہے۔

مولانا نے کبھی دال روٹی بھی اپنے پیسوں سے نہیں کھائی اور آج جب سارے اخراجات خود برداشت کرنے پڑ رہے ہیں تو مولانا کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ نیب میں آمدن سے زائد اثاثوں کی تحقیقات کے بعد مولانا کے درد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ نیب مولانا سے پوچھ رہا ہے کہ ان کے پاس کون سی گیدڑ سنگھی ہے جس سے یہ ارب پتی بن گئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے پتلی نماشے میں 500سے زائد دیہاڑی دار لائے گئے مگر غریب مزدوروں کو معاوضہ بھی نہیں دیا۔

قوم سننا چاہتی ہے کہ مولانا کب مودی کو للکارتے ہیں اورمظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہیں۔ یہ سب مل کر عوام کی آنکھوں میں مرچیں ڈال رہے ہیں اور اسرائیل کا نام لے کر اس شخص کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جو اسرائیل اور مودی کا سب سے بڑا مخالف ہی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات