حب:پاکستان کوسٹ گارڈزکی وندر شہر کے قریب مشکوک جگہ کی تلاشی کے دوران زمین میں دفن ہتھیار جن میں 01عدد کلاشنکوف، 01 عدد ریپٹر،01عدد

9mmپسٹل،02عدد22بورپسٹل،07 عدد30 بورپسٹل اور163عدد زندہ راونڈ برآمد

بدھ 20 جنوری 2021 23:35

ِحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) پاکستان کوسٹ گارڈزکی اسمگلنگ کیترجمان کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر وندر شہر کے قریب مشکوک جگہ کی تلاشی کے دوران زمین میں دفن ہتھیار جن میں 01عدد کلاشنکوف، 01 عدد ریپٹر،01عدد 9mmپسٹل،02عدد22بورپسٹل،07 عدد30 بورپسٹل اور163عدد زندہ راونڈ برآمدکرلیے گئے متعلقہ ہتھیار کسی دہشت گرد کاروائی میں استعمال ہونے تھے۔

پاکستان کوسٹ گارڈزاپنی ذمہ داری کے علاقے میں غیر قانونی کاروبار / اسمگلنگ کے خلاف ادارہ ہذا کی کاروائیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حتی الوسع کو شش کی جارہی ہے کہ غیر قانونی کارو باری سر گرمیوں کو روکا جا سکے۔ اس سلسلہ میں گزشتہ دو ہفتے میں کی گئی تفصیلات کے مطابق کاروائیوں کی ناکہ کھاڑی چیک پوسٹ (وندر)پرکوئٹہ ٹو کراچی کوچ میں سوار مسافر سے 7.15 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس اور4.05 کلو گرام افیون برآ مد کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر مختلف گاڑیوں کی تلاشی کے دوران6,157 کلو گرام غیر ملکی کپڑا،1,549 اسٹیک غیر ملکی سگریٹ، 1,856پیکٹ انڈین گٹکا، 184عدد کمبل، 170بیگزچائنا سالٹ اورمتفرق اشیا برآمد کر لی گئیں۔موبائل گشت کے دورا ن وندر شہر کے قریب ڈام کے علاقہ سے غیر قانو نی طریقے سے چھپایا گیا54 ہزار7 سو لیٹر ایرانی ڈیزل برآمدکر لیا گیا۔جبکہ پسنی (بلوچستان)کے قریب غیر قانونی طریقے سے چھپایا گیا17 ہزارلیٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔

تمام اسمگل کی جانے والی منشیات، ہتھیار، ایرانی ڈیزل، متفرق اشیا اور ایک اسمگلر کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔پکڑی جانے والی منشیات، ہتھیار،ایرانی ڈیزل ا ور متفرق اشیا کی مالیت تقریباکروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔پاکستان کوسٹ گارڈز اس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رکھے گی تا کہ وطنِ عزیز کو اس لعنت سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا