وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بیان

اسلام آباد میں پی ڈی ایم ریلی بری طرح ناکام ،راجکماری ،شہزادے،مولانا اورکنیزاؤںکیلئے چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے کا مقام ہے پی ڈی ایم نے پھر تھوک کر چاٹا ، یہ ٹولہ حالت نزاع میں ہے، پی ڈی ایم بند گلی میں پھنس چکی ہے جہاں سے نکلنا ناممکن ہے

بدھ 20 جنوری 2021 23:39

وزیراعلیٰ پنجاب کی مشیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا بیان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم ٹولے کی اسلام آباد کی ریلی بری طرح ناکام رہی۔ راجکماری ،شہزادے،مولانا اورکنیزاؤںکیلئے چلو بھر پانی میں ڈوب مرنے کا مقام ہے۔ ناکام ریلی کے بعد یہ ٹولہ ایک دوسرے کے گریبان نوچنے والا ہے۔

(جاری ہے)

چوروں کا چورن بکے گاکیا،یہ توکھانے کے لائق بھی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں پی ڈی ایم نے ایک بار پھر تھوک کر چاٹا اور اب یہ ٹولہ حالت نزاع میں ہے۔ پی ڈی ایم بند گلی میں پھنس چکی ہے جہاں سے نکلنا مشکل ہی نہیں، ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجکماری اورشہزادے کے ابا جان ایک دوسرے کے خلاف کرپشن کے مقدمے بناتے رہے اور آج یہ ابوبچاؤ مہم کے دوران ایک ہی گھاٹ سے پانی پی رہے ہیں۔ ملکی دولت لوٹنے والے سابق حکمرانوں کو نوشتہ دیوار پڑھ لینا چاہئی