Live Updates

براڈ شیٹ شریف خاندا ن کے خلاف کھلی چارج شیٹ ہے ،اعجاز احمد چوہدری

بدھ 20 جنوری 2021 23:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمدچوہدری نے کہاکہ براڈ شیٹ شریف خاندا ن کے خلاف کھلی چارج شیٹ ہے ،مریم صفدر حقائق کو توڑ مروڑ کر قوم کو بے قوف نہیں بنا سکتی، شریف خاندان کی تمام نسلیںکرپشن میں ڈوبی ہوئی ہیں، اپوزیشن جماعتوں کا اسلام آباد میں احتجاج بُری طرح فلا پ ہوا، اپوزیشن اپنی پے در پے ناکامیوں کے بعد اپنے گریبان میں جھانکیں اور احتجاجی سیاست سے توبہ کرلے، انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم جماعتیں ملک میں انتشار کی سیاست کررہی ہیں، عوام ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئیںگے، شریف اور زرداری خاندان نے کرپشن کے ریکارڈ قائم کئے ، پی ڈی ایم سیاسی بے روزگاروں ،لاوارثو ں اور یتیموں کا ٹولہ ہے ، عمران خان اکیلے ہی کرپٹ ٹولے کے مقابلے کے لئے کافی ہیں، براڈ شیٹ نے پی ڈی ایم کے کرپٹ ٹولے کا اصلی چہرہ قوم کے سامنے ایک بار پھر بے نقاب کیا ہے، وقت نے وزیراعظم عمران خان کی یہ بات سچ ثابت ہوئی کہ بلاتفریق احتساب کے موقع پر کرپٹ ٹولہ اکٹھا ہوجائے گا اور ان کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے ڈسکہ این اے 75 اور پی پی 51 وزیرآباد کے ضمنی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاسوں کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ ، ڈسکہ کے امیدوار علی اسجد ملہی اور وزیرآباد سے امیدوار چوہدری یوسف، تحصیل کے صدر افتخار ساہی ، حاجی امان اللہ اعوان ، ضلعی صدر رانا ساجد علی خاں، نعمان اللہ چٹھہ، ڈاکٹر مصباح ظفر ، زریں رحمان ، عامرمجید اور پارٹی سنٹرل پنجاب الیکشن سیل کے انچارج میجر(ر) ظفراللہ چٹھہ ودیگر ممبران نے شرکت کی، انہوں نے کہاکہ کرپٹ ، بددیانت اور منافق اپوزیشن جماعتیں پی ٹی آئی کی حکومت کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کررہی ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اپوزیشن بلاتفریق احتساب کے خوف سے گھبرائی ہوئی ہے ،11 جماعتوں کی منفی سیاست کو عوام نے مسترد کردیا ہے اور جلسے جلوسوں میںعوام نے شرکت نہ کرکے ان کے منہ پر زور دار طمانچہ مارا ہی
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات