پشاور:ایبٹ آباد پولیس، سرکل میرپور کی سال2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری

بھاری مقدار میں منشیات،غیر قانونی اسلحہ برآمد، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتار عمل میں لائی گئی، چوری شدہ گاڑیاں، موٹر سائیکل برآمد کرتے ہوئے مالکان کے حوالے کی گئیں

بدھ 20 جنوری 2021 23:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) ایبٹ آباد پولیس، سرکل میرپور کی سال2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری بھاری مقدار میں منشیات،غیر قانونی اسلحہ برآمد، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتار عمل میں لائی گئی، چوری شدہ گاڑیاں، موٹر سائیکل برآمد کرتے ہوئے مالکان کے حوالے کی گئیںتفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد پولیس سرکل میرپور جس میں تھانہ میرپور، مانگل اور نواں شہر شامل ہیں کی گزشتہ سال 2020 کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ڈی ایس پی سرکل میرپور کیڈٹ صابر خان کے دفتر سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق میرپور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں 414.604 کلو گرام چرس، 42.157 کلو گرام ہیروئن، 1.

(جاری ہے)

502 کلو گرام آئس، 2280 بوتل شراب کی برآمدگی عمل میں لائی، غیر قانونی اسلحے کے خلاف کاروائیوں میں گزشتہ سال کے دوران 03 عدد کلاشنکوف، 28 رائفلیں، 121 بندوقیں، 260 پستول، 5230 کارتوس، برآمد کیے گئے اسی طرح مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 93 مجرمان جو قتل، ڈکیتی، زنا، اغواء اور دیگر مختلف جرائم میں پولیس کو مطلوب تھے گرفتار کیے گئے جبکہ گزشتہ سال کے دوران4517 عادی مجرمان، آوارہ گردوں کو پابند سلاسل کیا گیا اسی طرح 05 سرقہ شدہ گاڑیاں اور 03 چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرتے ہوئے اپنے مالکان کے حوالہ کیے گئے