میڈیکل کالجوںمیں قبائلی طلبہ کیلئے کوٹہ بحالی کامطالبہ

ایم پی اے سراج الدین نے توجہ دلاو نوٹس اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادیا

بدھ 20 جنوری 2021 23:48

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) ضلع باحوڑ سے خیبر پختونخوا اسمبلی میں جماعت اسلامی رکن حاجی سراج الدین خان نے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے گئے توجہ دلاو نوٹس میں موقف اپنایاھے کہ سابقہ قبائلی اضلاع کے عوام ماضی میں حکومتی عدم توجہ کی وجہ سے صحت،تعلیم اور دیگر روزمرہ ضروریات زندگی کی سہولیات سے محروم چلے آ رہے تھے جس کی وجہ سے قبائلی عوام بالخصوص طلبہ وطالبات شدید مایوسی سے دوچار تھے ان حالات سے نکلنے کے لئے حکومت نے قبائلی اضلاع کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور انضمام سے قبل گزشتہ حکومت میں قائم سرتاج عزیز کمیٹی نے فاٹا مرجرکے وقت قبائلی عوام کے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ ملک بھر کی میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں سمیت دیگر شعبوں میں پہلے سے موجود کوٹہ دس سال کے لئے ڈبل کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

لیکن افسوس کا مقام ہے کہ حکومت اب نہ صرف اپنے وعدے سے مکر گئی ہے۔