عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں،شازیہ مری

سن لیں ہم آپ کو این آراو نہیں دیں گے،پی ٹی آئی کی چھتری تلے ملک کے سارے چور لٹیرے اکٹھے کئے گئے ہیں، بیان

بدھ جنوری 23:48

عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2021ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں،سن لیں ہم آپ کو این آراو نہیں دیں گے،پی ٹی آئی کی چھتری تلے ملک کے سارے چور لٹیرے اکٹھے کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات و ممبر قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان این آراو نہ دینے کی رٹ لگا کر اپوزیشن سے این آراو کی بھیک مانگ رہے ہیں۔

عمران خان سن لیں کہ ہم آپ کو این آراو نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ڈکٹیٹروں کے دور میں ہونے والی کرپشن کے بھی سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ پی ٹی آئی کی چھتری تلے ملک کے سارے چور لٹیرے اکٹھے کئے گئے ہیں۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان حکومت میں آنے کے بعد کچھ کر دکھانے کی بجائے الزام تراشیوں میں مصروف ہیں۔ عوام کے سامنے زیر تربیت وزیراعظم کی ساری ڈرامہ بازیاں آشکار ہو چکی ہیں۔