ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی نے امریکی صدارتی محل میں منگنی کر لی

ٹفنی ٹرمپ نے والد کی مدت صدارت کے آخری روز کو یادگار بنا دیا، وائٹ ہاؤس میں اپنی منگنی کی تصویر شیئر کردی

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 20 جنوری 2021 21:22

ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی نے امریکی صدارتی محل میں منگنی کر لی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 20 جنوری 2021ء) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی نے وائٹ ہاؤس میں اپنا آخری دن یادگار بناتے ہوئے صدارتی محل میں منگنی کر لی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر ایک پوسٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی اپنے منگیتر مائیکل بلوس کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی کا نیا باب ان کے ساتھ گزارنے کی منتظر ہیں۔

وائٹ ہاؤس میں فیملی کے ہمراہ تاریخی مواقعوں پر سنہری یادیں سمیٹنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ وائٹ ہاؤس میں میری سب سے بہترین یاد مائیکل سے منگنی کا لمحہ ہے۔
دوسری جانب ان کے منگیتر مائیکل بولس نے بھی سوشل میڈیا پر ٹفنی کے ساتھ منگنی کا اعلان کیا اور لکھا کہ میں نے اپنی زندگی کی پہلی محبت سے منگنی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ٹفنی اور مائیکل کی پوسٹ پر ہزاروں کی تعداد میں صارفین مبارک باد کے پیغامات دے رہے ہیں، دونوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنے والوں میں ایوانکا ٹرمپ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ٹفنی ٹرمپ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی دوسری اہلیہ مارلا میپلز کی بیٹی ہیں، ٹفنی اداکارہ اور ٹی وی آرٹسٹ رہ چکی ہیں، ٹفنی کو شہرت تب ملی جب انہوں ںے ری پبلکن کنونشن میں تقریر کی جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کی تعریف بھی کی تھی۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وائٹ ہاؤس کو الوداع کہہ گئے ہیں ۔ وائٹ ہاوس سے روانگی سے قبل الوداعی پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں کو مخالف کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی حمایت کا شکریہ، جلد میری واپسی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 4سال بہترین تھے،سب کاشکریہ اداکرتاہوں ، ہم امریکی عوام سے پیار کرتے ہیں ، اسی لیے امریکا کو مضبوط بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے ، ہم نے نئی خلائی فورس بنائی اور امریکی فوج کی تشکیل نوکی ، ہماری معیشت بہترین ہے ، جب کہ نئی آنےوالی حکومت کومضبوط بنیادفراہم کی ہے۔ کورونا بحران کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ دیگرممالک کی طرح ہم بھی کوروناسےمتاثرہوئے ، لیکن ہم نے 9ماہ میں کورونا کی ویکسین بنائی۔

الوداعی پیغام کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کی 153 سالہ روایت کو توڑتے ہوئے نئے صدر کی تقریب حلف برداری میں بنا شرکت کے ہی اہلیہ کے ہمراہ واشنگٹن سے فلوریڈا کیلئے روانہ ہوگئے۔ ڈونلڈ اپنی اہلیہ ملانیا اور خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ واشنگٹن ڈی سی کے اینڈریو ملٹری ایئربیس پہنچے تاہم وہاں انہیں رخصت کرنے کے لیے امریکی نائب صدرمائیک پنس یا ان کی انتظامیہ کا کوئی اعلی عہدیدار موجود نہ تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خاندان کے ہمراہ امریکی صدر کے لیے مخصوص جہاز ”ایئرفورس ون“ میں سوار ہوکر ریاست فلوریڈا کے لیے روانہ ہوگئے۔ یہ اس طیارے پر ان کا آخری سفر ہوگا۔ یہاں واضح رہے کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما جو بائیڈن آج 46 ویں امریکی صدر کے حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ ان کے ساتھ امریکی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کملا ہیرس نائب صدر کا حلف اٹھائیں گی۔