جوبائیڈن اور کمیلا ہیرس کی افتتاحی تقریب کے لیے کیپٹل ہل پرتقریب کا آغاز

واشنگٹن ڈی سی مکمل طور پر سیل فضائی حدودمیں بھی کسی کمرشل یاکارگو جہاز کو داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے‘نائب صدر مائیک پنس ‘سابق صدورجمی کارٹر‘جارج ڈبلیوبش‘بل کلنٹن‘بارک اوبامہ ‘ہیلری کلنٹن‘مشعل اوبامہ سمیت ڈیموکریٹس کے سنیئرراہنماءتقریب میں شریک ہیں.رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم بدھ 20 جنوری 2021 21:25

جوبائیڈن اور کمیلا ہیرس کی افتتاحی تقریب کے لیے کیپٹل ہل پرتقریب کا ..
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 جنوری ۔2021ء) امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن اور نائب صدر کمیلا ہیرس کی افتتاحی تقریب کے لیے کیپٹل ہل پر تقریبات میں شرکت کے لیے کانگریس کے ممبران اور ڈیموکریٹس پارٹی کے سنیئرراہنماﺅں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اگرچہ پارلیمان کے مغربی دروازے کے باہر مخصوص تعداد میں لگائی گئی نشستیں بھرچکی ہیں تاہم شہر مکمل طور پر سیل ہے.

(جاری ہے)

تقریب کے منتظمین نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ تقریب میں شریک ہر فرد کے چہرے پر ماسک ہو کانگریس کے اراکین اور ڈیموکریٹس کے سنیئرراہنماﺅں نے بھی چہروں پر ماسک لگارکھے ہیں تقریب میں نائب صدرمائیک پنس اور اپنی اہلیہ کے ساتھ شریک ہیں اسی طرح سابق امریکی صدر بل کلنٹن اور 2018کے انتخابات میں ٹرمپ کے مقابلے میں ڈیموکریٹس امیدوار اورسابق خاتون اول ہیلری کلنٹن‘سابق صدور جمی کارٹر‘صدر اوبامہ اور ان کی اہلیہ مشعل اوبامہ‘ جارج ڈبلیوبش جن کا شمار ری پبلکن پارٹی کے سنیئرلیڈرشپ میں ہوتا ہے شامل ہیں تقریب میں شرکاءکی نگاہوں کا مرکزہیں .

اس تقریب سب سے دلچسپ بات ہے کہ سابق صدر اوبامہ اپنے سابق نائب صدر جوبائیڈن کی افتتاحی تقریب میں شریک ہے جس پر امریکی چینلزدلچسپ تبصرے کررہے ہیں کہ اب باراک اوبامہ بائیڈن سے کس طریقے سے مخاطب ہونگے چونکہ صدارت کے حوالے سے باراک اوبامہ سنیئرہیں تو روایت کے مطابق بائیڈن امریکا کے44صدر باراک اوبامہ سمیت تقریب میں شریک سابق صدورجمی کارٹر‘جارج ڈبلیوبش‘بل کلنٹن اور باراک اوبامہ سے ”جناب صدر“کہہ کر ہی مخاطب ہونگے .

صدر کلنٹن اورباراک اوبامہ کے خاندانوں کے ساتھ جوبائیڈن کے قریبی روابط ہیں اور دونوں سابق صدر اور خواتین اول نے بائیڈن کی انتخابی مہم میں بھرپور حصہ لیا ہے اسی طرح کہا جارہا ہے کہ بائیڈن کے بش خاندان سے بھی پرانے اور قریبی روابط ہیں . واشنگٹن کے مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق فوجی دستوں‘سیکریٹ سروس‘ایف بی آئی اورمقامی پولیس سمیت 30ہزار سے زیادہ اہلکار وں کے ساتھ سخت ترین حفاظتی انتظامات میں تقریب جاری ہے ان کے علاوہ ”نہ نظرآنے والے“اہلکار بھی تعینات ہیں واشنگٹن کی فضائی حدود میں کسی بھی کمرشل یا کارگوپروازکو داخل ہونے کی اجازت نہیں صرف ڈیوٹی پر تعینات امریکی فضائیہ کے جنگی جہاز‘ہیلی کاپٹرزاور ڈرونز فضائی نگرانی کررہے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تقریب کے شرکاءکی اکثریت نے بلٹ پروف جیکٹس پہن رکھی ہیں .


جوبائیڈن اور کمیلا ہیرس کی افتتاحی تقریب کے لیے کیپٹل ہل پرتقریب کا ..