پولیس نے پشاور میں دہشتگردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا

پولیس نے راکٹ لانچر، توپ گولے، میزائل اور اینٹی ایئر کرافٹ گن سمیت خطرناک اسلحہ برآمد کرلیا

Shehryar Abbasi شہریار عباسی بدھ 20 جنوری 2021 21:41

پولیس نے پشاور میں دہشتگردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنا دیا
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 20 جنوری 2021ء) پشاور پولیس نے پشاور اور مضافات میں ممکنہ دہشت گردی کی بڑی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس نے پشاور کے نواحی علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین چھپایا گیا خطرناک اسلحہ برآمد کرلیا ہے ۔پولیس نےبھاری تعداد میں اسلحہ تحویل میں لے لیا ۔ پشاور پولیس کی جانب سے ڈی پی او ڈاکٹر محمد اقبال نے اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

پولیس کے مطابق زیر زمین سرنگ سے برآمد اسلحے میں 137 عدد راکٹ لانچر، 27 عدد توپ گولے، 3 عدد روسی ساختہ میزائل، 30 عدد مارٹرگولے اور 179 اینٹی ایئر کرافٹ گن بھی شامل ہیں۔ ڈی پی او ڈاکٹرمحمد اقبال نے کہا کہ دہشت گردوں نے اسلحہ زیر زمین چھپایا تھا جو وہ پشاور اور مضافات میں تباہی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جسے ناکام بنا دیا جب کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے تحقیقات جاری ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمد اچکزئی کے خصوصی ہدایت پر لیویز کے QRF فورس کا جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انھوں نے کہا گزشتہ شب بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کیسرگرمیوں سے متعلق ایک خفیہ اطلاع پر میرے سربرائی میں لیویز فورس کے آفیسران نے لیویز کے بھاری نفری کے ہمراہ قومی شاہراہ کے مختلف مقامات پر ناکہ بندی و چیکنگ کے دوران لکپاس ٹنل کے مقام پر ویگو گاڑی میں سوار بین الصوبائی کار لفٹر گروہ کے 4 اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان سے ایک عدد کلاشنکوف ایک ایم فور کلاشنکوف راونڈز، سیکورٹی فورسز کی وردی مختلف لوگوں کے شناختی کارڈز و دیگر کارڈز پاسپورٹ، ملکی و غیر ملک کرنسی،7عددموبائل فونز، تصاویر فائلوں سے بھرا بیگ اور دیگر اہم مواد برآمد کر لئیگئے۔ ملزمان نے گاڑی چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے لیکن لیویز اہلکاروں نے انتہائی جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنہیں لکپاس پر گرفتار کر لیا۔

تحصیلدار مستونگ نے کہا کہ ملزمان کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع چاغی نوشکی اور کوہلو سے ہیں۔ملزمان فورسز کے وردی میں مختلف علاقوں میں گاڑیاں چوری کرنے و دیگر جرائم میں ملوث ہیں ملزمان سے تفتیش میں اہم معلومات ملی ہے اور اس گروہ کے نیٹ ورک بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پھیلا ہواہیں۔ انھوں نے کہا بہت جلد ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری بھی متوقع ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کا تہیہ کر رکھاہے۔اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کیلئے سخت کاروائی شروع کی ہے اور جرائم میں ملوث عناصر کتنی بھی با اثر کیوں نہ ہو انہیں ہر حال میں قانون کے گرفت میں لایاجائیگا۔